عالمی

عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس2025 کا شنگھائی میں آغاز ہوگیا

چین کے شہر شنگھائی میں "ذہین دور میں مل کر کام کرنا” کے موضوع پر 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کا آغاز ہو گیا ۔ کانفرنس میں پہلی بار تعلیمی کامیابیوں، سافٹ اینڈ ہارڈ اسکلز کے امتزاج اور عالمی حکمرانی کے تین بنیادی پہلووں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق 800 سے زائد کاروباری ادارے کانفرنس میں شریک ہیں اور 3،000 سے زائد جدید مصنوعات ،ورلڈ پریمیئر اورچینی پریمیئر کی 100 سے زائد نئی مصنوعات کی نمائش بھی کی جا رہی ہے۔

گزشتہ سال کی نمائش میں صرف 18 روبوٹ کمپنیوں نے حصہ لیا تھا لیکن اس سال 80 سے زائد ہیومن ائیڈ روبورٹ کمپنیاں نمائش میں شرکت کر رہی ہیں جبکہ نفرنس میں دنیا بھر سے 1200 سے زائد نمایاں شخصیات بھی شریک ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button