کھیلوں کی دنیا

قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے روانہ

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے قومی سکواڈ کا دوسرا دستہ ڈھاکہ سے براستہ دبئی لاڈرہل (امریکہ) کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق اس گروپ میں محمد حارث، حسین طلعت، حسن نواز، سفیان مقیم، صاحبزادہ فرحان، کوچز اور سپورٹ اسٹاف شامل ہیں۔

قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 31 جولائی کو لاڈرہل میں پہلے میچ سے ہو گا۔ واضح رہے کہ ٹیم کے پہلے گروپ کے کھلاڑی پہلے ہی لاڈرہل پہنچ چکے ہیں جبکہ دوسرا گروپ اب ٹیم کو جوائن کرے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button