کھیلوں کی دنیا

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے وینیوز کا اعلان کردیا

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے وینیوز کا اعلان کردیا۔

پاکستان کی ٹیم آئندہ سال تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ جائے گی، پہلا ٹیسٹ 19 سے 23 اگست تک ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ تاریخی لارڈز کے میدان میں 27 سے 31 اگست تک شیڈول ہے۔

تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 سے 13 ستمبر تک برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button