کھیلوں کی دنیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک اور منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا!

پاکستان کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو ہرا دیا لیکن دو ٹیموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سال 2024 سے اب تک سب سے زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہے۔

گرین شرٹس نے 2024 سے اب تک تمام فارمیٹس کے انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ بار شکستوں کو مزا چکھا ہے اور اس میں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

قومی ٹیم نے اس عرصہ کے دوران 64 میچز کھیلے اور 38 میں ناکامی کا منہ دیکھا۔
اس سے قبل اس ناپسندیدہ ریکارڈ میں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ساجھے دار تھیں، جنہوں نے اس عرصہ کے دوران 37 میچوں میں شکست کھائی۔

اب پاکستان کے اس منفی ریکارڈ کا مالک بننے کے بعد بنگلہ دیش 63 اور ویسٹ انڈیز 65 میچز میں 37، 37 شکستوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو بنگلہ دیش نے بھی تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں دو صفر سے ہرا کر 18 سال میں پہلی بار اس فارمیٹ کی سیریز میں شکست دی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button