کاروباری

مالی سال 2024-25 میں ایف بی آر نے کتنے ہزار ارب ٹیکس وصول کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

مالی سال 2024-25میں ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی 1017.8 ارب روپے رہی، سینیٹ میں وزارت خزانہ نے تحریری جواب جمع کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے ٹیکس وصولیوں سے متعلق اعدادوشمار سینیٹ میں پیش کردیے گئے، وزارت خزانہ نے بتایا کہ جولائی 2024 تا جون 2025 انکم ٹیکس کی وصولی 628.3 ارب روپے رہی۔

وزارت خزانہ نے تحریری جواب میں مزید بتایا کہ اسی مدت میں سیلز ٹیکس کی وصولی 389.5 ارب روپے ریکارڈ ہوئی۔

بینک میں کتنے لاکھ تک نقد جمع کرانے پر ٹیکس نہیں کٹے گا؟ ایف بی آر نے بتادیا
اس کے علاوہ جون 2025 میں انکم ٹیکس وصولی 125.9 ارب سب سے زائد رہی، ایف بی آر نے 2 لاکھ 80 ہزار 197 نئے ٹیکس دہندگان کو ریٹرن فائلنگ میں شامل کیا۔

تحریری جواب کے مطابق ریٹرن فائلرز کی تعداد میں 10 لاکھ 34 ہزار 143 کا سالانہ اضافہ ہوا، گزشتہ سال ریٹرن فائلرز کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار 71 تھی

وزارت خزانہ نے بتایا کہ مالی سال 2024-25 کے لیے ایف بی آر کا انکم ٹیکس ہدف 480 ارب روپے مقرر کیا گیا جبکہ سیلز ٹیکس کا سالانہ ہدف 400 ارب روپے طے کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button