کاروباری

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے نئے سروس چارجز کتنے ہیں؟

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پی ایل آر اے) نے مالی سال 2025-26 کے سروس چارجز کے شیڈول نظرثانی رکدی۔

پی ایل ار اے کے اپ ڈیٹ شدہ چارجز کا مقصد سروس کی فراہمی کو بہتر بنانا، مالی استحکام کو یقینی بنانا اور صوبے بھر میں زمین سے متعلق خدمات میں شفافیت کو بڑھانا ہے۔

14 جولائی 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیلیاں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے ذریعے دیے گئے اختیار کے تحت فوری طور پر نافذ کی گئی ہیں۔

چارجز میں لینڈ ریکارڈ کی کاپیاں میوٹیشن پروسیسنگ اور ای رجسٹریشن پورٹل کی خدمات فراہم کرنا شامل ہیں۔

اراضی کے ریکارڈ کے لیے اجرا کے لیے 3500 روپے فیس مقرر ہے، ایچ ایس ایم ایس کے ذریعے زمین کے ریکارڈ کے باقاعدہ اجرا کے لیے 800 روپے دینے ہوں گے، رجسٹرڈ ڈیڈ کاپی کے لیے 1300 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

ایکسپریس میوٹیشن سروس کے لیے 9700 روپے درکار ہوتے ہیں، ای رجسٹریشن کے ذریعے کمیشن کی تقرری کے لیے 6100 روپے دینا ہوں گے۔

کوآپریٹو اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں جائیداد کی منتقلی کے لیے 2500 روپے فیس ہوگی۔

منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے فی پراپرٹی ایک بار آن بورڈنگ فیس کے طور پر 5000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

ایچ ایس ایم ایس کے ذریعے ہر ٹرانزیکشن پر 3,000 روپے اور ای رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے زمین کی خرید و فروخت پر جائیداد کی مالیت کا 0.1 فیصد (کم از کم 3,300 روپے) جبکہ دیگر ٹرانزیکشنز پر 3,300 روپے چارج کئے جائیں گے۔

\نوٹیفکیشن پر ڈائریکٹر جنرل، سیکرٹری بورڈ پی ایل آر اے کے دستخط ثبت ہیں جبکہ حکومت کی مقرر کردہ سرکاری فیس اس میں شامل نہیں کی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button