ٹاپ نیوز
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی سینئر صحافی عمر چیمہ کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت

ر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بدھ کو سینئر صحافی عمر چیمہ کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وفاقی وزراء نے اس موقع پر عمر چیمہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
انہوں نے کہا کہ ماں کا سایہ دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہوتا ہے۔ وفاقی وزراء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو غریق رحمت فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین