کھیلوں کی دنیا

’بابر اور رضوان کو نظر انداز نہیں کرسکتے‘

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی 20 ٹیم سے باہر کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹڑنیشنل میں پاکستان کی شکست کے بعد مقامی اسپورٹس شو میں بات کرتے ہوئے ثنا میر نے ٹیم کی سلیکشن پر بات کی۔

ثنا میر نے کہا کہ جب آپ زبردستی سلیکشن کے ذریعے کھلاڑیوں کو سائیڈ کرتے ہیں تو آخرکار یہ دباؤ آپ کی ٹیم پر بھی پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم بابر اور رضوان کے ساتھ کھیلتے ہیں تو توقع کرتے ہیں کہ ان میں سے کسی ایک کو مڈل آرڈر میں کھیلنا چاہیے لیکن ایک ہی وقت میں دونوں کو ڈراپ کردیا گیا۔

سابق کپتان نے کہا کہ اس اچانک اقدام نے موجودہ ٹیم کو بہت زیادہ بوجھ آگیا ہے۔

ثنا میر نے کہا کہ بابر اور رضوان نے بھی رنز بنائے ہیں، کھیل کو سمجھتے اور اپنی جگہ کو مستحکم کرنے کے لیے وقت لیتے ہیں، میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ آپ اتنے بڑے کھلاڑیوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے، سلیکشن پالیسی کو مستقل بنانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 8 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button