200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بڑی خبر، حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

حکومت نے پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کو ریلیف سے محروم کرنے کی تیاری کر لی۔
چیئرمین جنید اکبر خان کی زیرِ صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر فخر عالم عرفان نے بتایا کہ حکومت نے 2027 تک پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری ختم کرنے کا ٖفیصلہ کیا ہے۔
سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ ڈیڑھ سال تک 200 یونٹ بجلی کے معاملے سے نکل جائیں گے، پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد 11 ملین سے بڑھ کر 18 ملین ہوگئی ہے اور ملک کے 58 فیصد صارفین 200 یونٹ استعمال کرنے والے ہیں
ڈاکٹر فخر عالم عرفان نے بتایا کہ ہم بجلی پر سبسڈی بتدریج کم کرتے جا رہے ہیں، 2027 یعنی ڈیڑھ سال تک بجلی پر سبسڈی ختم کر دیں گے، 200 یونٹ والوں کو سب سے زیادہ 60 سے 70 فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے۔
ان کے مطابق ہم جو پالیسی بناتے ہیں سب سے پہلے آئی ایم ایف سے منظوری حاصل کرتے ہیں، اس پالیسی کی بعد میں وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کی جاتی ہے۔
’ہمارے پاس ملک میں اضافی بجلی دستیاب ہے جس کے حوالے سے دو تجویز زیر غور ہیں؛ پہلی تجویز یہ ہے کہ اضافی بجلی انڈسٹری کو رعایتی نرخ پر دی جائے جبکہ دوسری تجویز ہے نئی انڈسٹری کو یہ سستی بجلی فراہم کی جائے۔
سیکرٹری پاور ڈویژن کے مطابق ورلڈ بینک نے اس تجویز کو سراہا ہے، ان تجاویز پر آئی ایم ایف سے بات چل رہی ہے تاہم ان سے اب تک منظوری نہیں ملی