ٹاپ نیوز

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینئر سیاستدان میاں اظہر کے انتقال پر اظہار تعزیت

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میاں اظہر کی سیاسی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، وہ مدبر سیاستدان، عوامی نمائندے اور قومی مفادات کے تحفظ کے علمبردار تھے،

انہوں نے ہمیشہ جمہوری روایات، پارلیمانی اقدار اور عوامی فلاح کو مقدم رکھا، ان کی رحلت ملک کے لیے بڑا نقصان ہے۔چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میاں اظہر کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button