کھیلوں کی دنیا
پاکستان شاہینز سکواڈ کے سپنر ساجد خان پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو کر دورہ انگلینڈ سے باہر ہو گئے ،پی سی بی

پاکستان شاہینز سکواڈ کے سپنر ساجد خان پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو کر دورہ انگلینڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے مطابق ساجد خان کو ٹریننگ کے دوران دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر ہوا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ نے ساجد خان کی فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے اور وہ پہلی دستیاب پرواز سے پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے ان کے متبادل کے طور پر کسی نئے کھلاڑی کو طلب نہیں کیا۔