عالمی

غزہ ، اسرائیلی حملوں میں 19 فلسطینی شہید

غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت اور تازہ حملوں میں مزید 19 فلسطینی شہید ہو گئے۔ قطر کے خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی قابض افواج نے رات کو غزہ شہر میں ایک خاندان پر حملہ کر کے قتل عام کیا ، وسطی غزہ میں البرج مہاجر کیمپ اور جنوبی غزہ میں رفح شہر پر بھی فضائی حملے کیے گئے جن کے نتیجے میں 19 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

طبی ذرائع کے مطابق غزہ شہر کے شمال مغربی علاقے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں 6 بچوں اور ایک طبی کارکن سمیت 15 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے ایک رہائشی مکان پر بمباری کی اور امدادی ٹیم کی ایمبولینس کو بھی براہ راست نشانہ بنایا ،مزید افراد اس وقت زخمی ہوئے جب صلاح الدین مسجد کے عقب میں واقع ایک گھر پر فضائی حملہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے اسرائیلی بربریت کے تسلسل کا حصہ ہیں جو غزہ کی شہری آبادی پر تباہ کن اثرات مرتب کر رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button