کاروباری
امریکا کے معروف ڈپارٹمنٹل اسٹور نے بنگلادیش سے ملبوسات کے آرڈر روک دیے

امریکا کے معروف ڈپارٹمنٹل اسٹور نے بنگلادیش سے ملبوسات کے آرڈر روک دیے۔
یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بنگلادیشی درآمدات پر 35 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بنگلادیش امریکا کو ملبوسات برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔
بنگلادیش کی برآمدات کا 80 فیصد گارمنٹس سیکٹر پر مشتمل ہے، بنگلادیش کے فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ اگر اگست سے اس ٹیرف کا اطلاق ہوتا ہے تو انھیں خدشہ ہے کہ ان کے آرڈر کم ہو جائیں گے۔