کاروباری

ایران کا قطر میں امریکی اڈے پرحملہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7 فیصد سے زائدگرگئی

ایران کی جانب سے قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مسلسل گر رہی ہے۔

اب تک کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7 فیصد سے زائد گرچکی ہے۔

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 7.22 فیصدکی کمی کے بعد 68.51 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

برطانوی خام تیل برینٹ آئل 7.18 فیصدکی کمی کے بعد 71.48 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔

خیال رہےکہ ایران نے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔

قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قطر نے پیشگی سکیورٹی اقدامات کے طور پر امریکا کے العديد فوجی اڈے کو خالی کرادیا تھا۔ قطر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہےکہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے امریکی العدید ائیر بیس کی جانب فائر کیا گیا ایک میزائل تباہ کردیا ہے۔

قطر کی جانب سے امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قطر اس حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔قطر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہےکہ قطر میں امریکی العدید ائیربیس مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button