عالمی
سابق امریکی صدر جوبائیڈن کینسر میں مبتلا

سابق امریکی صدر جوبائیڈن کینسر میں مبتلا ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بائیڈن آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو 82 سالہ جوبائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی ایک "جارحانہ” قسم کی تشخیص ہوئی ہے جو ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔
بائیڈن آفس کے مطابق سابق صدر اور ان کے اہل خانہ معالجین کے ساتھ مل کر علاج کے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔
جو بائیڈن کی صدارت کی مدت 20 جنوری کو ختم ہوئی تھی۔