عالمی
ویٹیکن سٹی: پہلے روزکیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا انتخاب نہ ہوسکا

ویٹیکن سٹی: پہلے روزکیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا انتخاب نہ ہوسکا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کیلئے کانکلیو شروع ہوا جس میں تقریباً 70 ممالک سے کارڈینلز شریک ہیں۔
تاہم کچھ گھنٹوں بعد سسٹین چیپل کی چمنی سے کالا دھواں نکلتا دکھائی دیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کی پہلی ووٹنگ ناکام رہی۔
سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں افراد جمع تھے تاکہ دھوئیں کے اشارے کا انتظار کیا جا سکے، جو 133 کارڈینلز کے بند کمرے میں داخل ہونے کے تقریباً 3 گھنٹے اور 15 منٹ بعد نمودار ہوا۔
اب کارڈینلز سانتا مارٹا گیسٹ ہاؤس واپس جائیں گے، جہاں وہ انتخاب کے دوران مقیم ہیں اور جمعرات کو دوبارہ ووٹنگ کا آغاز کریں گے۔