پاکستان کی درخواست پر سلامتی کونسل کا بند کمرا اجلاس، پاک بھارت کشیدگی سے پیدا صورتحال پر غور

سفارتی محاذ پر پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے، پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرا اجلاس ہوا جس میں پاک بھارت کشیدگی سے پیدا صورتحال پر غور کیا گیا۔
نیو یارک میں ہونے والے اس اجلاس میں سلامتی کونسل کے 15 اراکین بشمول 5 مستقل ارکان اجلاس میں شریک ہوئے۔
یہ خصوصی اجلاس پاکستان کی درخواست پر ہوا جس میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیر نگرانی پاکستانی مشن نے پوری تیاری کے ساتھ پاکستان کا مقدمہ پیش کیا۔
پاکستان نے رکن ممالک کو بھارت کی اشتعال انگیز بیانات اور امن کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔مستقل مندوب نے سفیر عاصم افتخار احمد، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اقدام پراراکین کو بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان،کشمیر تنازع اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی طرف بھی توجہ دلائی۔ پاکستان نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقائی امن کو لاحق خطرات کا نوٹس لے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔