قومی
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے مختلف ڈسٹرکٹ بارز کے وفود کی ملاقات

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے مختلف ڈسٹرکٹ بارز کے وفود نے ملاقات کی ہے۔ منگل کو وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد ، میانوالی ،شاہکوٹ، سلاں والی ،سرگودھا، کوٹ مومن، بھلوال ، بھیرہ اور ساہیوال ڈسٹرکٹ بارز کے وفود نے وزیر قانون سے ملاقات کی ۔
وزیر قانون و انصاف نے وکلاء کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور بارز کی مختلف ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے گرانٹ ان ایڈ چیکس بھی جاری کیے۔ وزیر قانون نے یقین دلایا کے بارز کے مسائل کے حل اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔