قومی
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت منگل کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس منعقد ہوا۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں خزانہ، بجلی اور پٹرولیم کے وزراء سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
کمیٹی نے نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل سمیت نجکاری کے جاری اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں گفتگو کا محور سب سے زیادہ قابل عمل راستے کی نشاندہی پر مرکوز رہا۔ نائب وزیراعظم نے نجکاری کمیشن پر زور دیا کہ وہ روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھائے۔