بارسلونا کی ٹیم سپینش لیگ لالیگاپوائنٹس ٹیبل پرپہلی پوزیشن پر براجمان

سپینش فٹ بال لیگ لالیگا پوائنٹس ٹیبل پربارسلونا کی ٹیم پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ، ایٹلیٹیکو میڈرڈکی ٹیم دوسرے جبکہ ریال میڈرڈ کی ٹیم تیسرے نمبرپر چلی گئی ہے۔ سپینش لیگ لالیگا کے 94 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ اس ایونٹ کو لالیگا ای اے سپورٹس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔
سپینش فٹ بال لیگ لالیگاکا 94 ویں سیزن کا آغاز 15 اگست 2024 کو ہوا اور 25 مئی 2025 کو اختتام پذیر ہوگا۔ ریال میڈرڈ دفاعی چیمپئن ہے، جس نے گزشتہ سیزن میں اپنا 36 واں ٹائٹل جیتا تھا۔ اب تک کھیلے گئے لیگ میچز کے بعد بارسلونا کی ٹیم 18 میچز جیت کر 57 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔ایٹلیٹیکو میڈرڈکی ٹیم بھی اب تک 26 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس نے 16 میچز جیتے ہیں اور وہ 56 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی پاکر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔
دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کی ٹیم کی ٹیم کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 54 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ ایتھلیٹک کلب کی ٹیم بھی 26 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اس کو 13 میچز میں فتح نصیب ہوئی اور وہ 48 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔ ویلریال کی ٹیم کے 44 پوائنٹس ہیں اور وہ پانچویں نمبر پر ہے۔
ریال بیٹس کی ٹیم ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے اور اس نے 26 میچز کے بعد 38 پوائنٹس ہیں،اسی طرح ریو ویلیکانواور میلورکا کی ٹیموں کے 36،36 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں ۔ ریال سوسی ڈیڈکے 34 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔سیلٹا ویگو کی ٹیم بھی 26 میچز کھیل چکی ہے اور 9 فتوحات کے ساتھ ٹیبل پر دسویں نمبر پر ہے۔ ریال ویلاڈولڈکی ٹیم نے بھی 26 میچز کھیل لئے ہیں جن میں اس کو صرف 4 میچز میں فتح حاصل ہوئی ہے اور وہ 16 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے 20 ویں نمبر پر ہیں۔