عالمی

فلپائن کے لاپتہ ہونے والے لڑاکا طیارے کا ملبہ مل گیا ، پائلٹوں کی نعشیں بھی برآمد

فلپائن کے لاپتہ ہونے والے ایف اے۔50لڑاکا طیارے کا ملبہ مل گیا ہے ، اور دو پائلٹ کی نعشیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں ۔

شنہوا کے مطابق فلپائن کی مسلح افواج کی مشرقی منڈاناؤ کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل لوئس ریکس برگنٹے نے بتایا کہ ایف اے ۔50 لڑاکا طیارہ منگل کی نصف شب کے قریب رات کے جنگی حملے کی مشق کے دوران ہدف کے علاقے تک پہنچنے سے قبل رابطہ منقطع ہونے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا ، طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ طیارے کا ملبہ اور دونوں پائلٹس کی نعشیں بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے کے قریب بکیڈنون صوبے میں ماؤنٹ کالاتونگان میں ملبے کے مقام کے قریب سے ملی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button