کھیلوں کی دنیا
ٹامس میخاچ نے میکسیکو اوپن ٹینس کا مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

جمہوریہ چیک کے ٹینس سٹار ٹامس میخاچ نے اے ٹی پی میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔24 سالہ جمہوریہ چیک کے ٹینس سٹارٹامس میخاچ نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
اے ٹی پی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے میکسیکو کے شہر اکاپولکو میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 24 سالہ جمہوریہ چیک کے ٹینس سٹارٹامس میخاچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوے ہسپانوی حریف کھلاڑی الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(6-8) اور 2-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔