عالمی

دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ 20 سے 28 فروری 2025 تک مسافروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔ الامارات الیوم کے مطابق دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ مسافروں کی اتنی بڑی تعداد میں آمد ورفت کی وجہ سکولوں میں تعطیلات ہیں۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک ہفتے کے دوران انتہائی مصروف ترین وقت سے گزرے گا۔دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو اس حوالے سے مشورہ دیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ پہنچنے اور ٹرمینل ون اور 3 کے درمیان منتقل ہونے کے لیے دبئی میٹرو کا استعمال کریں۔

ٹرمینل ون پر آمد کے لیے بس سٹاپ 21 فروری سے سروس سے باہر ہوجائے گا جبکہ متبادل ٹرانسپورٹ آپشنز اور اپ ڈیٹ نظام الاوقات کو روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر چیک کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button