کھیلوں کی دنیا
پاکستان ریلویز ، ایتھلیٹک چیمپئن شپ (کل) ریلوے سٹیڈیم میں منعقد ہو گی

پاکستان ریلویز کی65 ویں انٹر ڈویژنل ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے دو روزہ مقابلے کل21 اور22 فروری کو ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو لاہور میں منعقد ہوں گے۔تقریب کے پہلے روز چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ مہمانِ خصوصی ہوں گے اور چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
افتتاحی تقریب میں ریلوے کے9 ڈویژنز سے شرکت کر نے والے افسران اور کھلاڑیوں سے ان کا تعارف کروایا جائے گا۔چیمپئن شپ کے دوسرے روز سیکرٹری/چیئرمین ریلویز سید مظہر علی شاہ مہمانِ خصوصی ہوں گے جو چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیاب ٹیموں،کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کریں گے۔
دو روزہ رنگا رنگ تقریب کے انعقاد کے لئے فول پروف سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔