عالمی

توقع ہے رواں سال کی دوسری سہ ماہی تک متعدد امریکی کمپنیاں روسی مارکیٹ میں واپس آئیں گی، روسی عہدیدار

روسی حکومت کے قائم کر دہ ساورن ویلتھ فنڈ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی تک متعدد امریکی کمپنیاں روسی مارکیٹ میں واپس آئیں گی۔ تاس کے مطابق رشین ڈائریکٹ انوسٹمنٹ فنڈ(آر ڈی آئی ایف)کے سی ای او کرل دیمتریف نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد روس میں اپنا کاروبار بند کرنے والی امریکی کمپنیوں کو 300 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر نقصان آئی ٹی اور میڈیا کے شعبے میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کو ہوا جس کا تخمینہ 123 بلین ڈالر ہے ۔ اس کے علاوہ کنزیومر سیکٹر اور ہیلتھ کے شعبے میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کو روس میں اپنا کاروبار بند کرنے سے 94 بلین ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ مالیاتی کمپنیوں کو 71 بلین ڈالر ، انڈسٹریز کے شعبہ میں کام کرنے والی کمپنیوں کو 26 بلین ڈالر اور انرجی سیکٹر میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کو 10 بلین ڈالر کا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ روس میں بزنس بند کرنے والی امریکی کمپنیوں کو ہونے والا کل نقصان تقریباً 324 بلین ڈالر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کمپنیوں کےروس میں اپنا کاروبار بند کرنے کے بعد بہت سی دیگر کمپنیاں ان کی جگہ لے چکی ہیں اور لئے اب امریکی کمپنیوں کے لئے روس واپسی کا عمل آسان نہیں ہوگا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button