سیکنڈ سیڈڈ ایلکس ڈی مینور اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

آسٹریلیا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ایلکس ڈی مینور اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں داخل ہوگئے ۔
26 سالہ آسٹریلوی ٹینس سٹار ایلکس ڈی مینور نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں روسی حریف کھلاڑی رومن رشاتووچ سیفیولن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
بدھ کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں آسٹریلیا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ایلکس ڈی مینور نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی رومن رشاتووچ سیفیولن کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6اور5-7سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔