زمبابوے اور آئرلینڈکی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ (منگل کو) کھیلا جائے گا

زمبابوے اور آئرلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل (منگل کو) ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
زمبابوے نے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 49 رنز سے شکست دی تھی جبکہ آئرلینڈ نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے مات دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی ۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔
واحد ٹیسٹ میچ آئرلینڈ کی ٹیم نے 63 رنز سے جیت لیا تھا۔ آئرلینڈ کی ٹیم ان دنوں زمبابوے کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان زمبابوے کی ٹیم کے خلاف واحد ٹیسٹ اور تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ واحد ٹیسٹ میچ کھیلا جا چکا ہے جو مہمان آئرلینڈ کی ٹیم نے جیت لیا تھا جبکہ ون ڈے سیریز کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل (منگل کو) کھیلا جائے گا۔یہ میچ ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلا جائے گا۔
زمبابوے کی ٹیم کو کریگ ارون لیڈ کریں گے۔ مہمان آئرلینڈ کی ٹیم کی قیادت پال سٹرلنگ کریں گے۔ون ڈے سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 22 فروری کو پہلے میچ سے ہوگا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 فروری کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔