عالمی

فرانس کے وزیر اعظم فرانسیوز بائرو کے خلاف تیسری تحریک عدم اعتماد بھی ناکام

فرانس کے وزیر اعظم فرانسیوز بائرو قومی اسمبلی میں 2025 کے سوشل سکیورٹی فنانسنگ بل پر تیسری تحریک عدم اعتماد سے بچ گئے۔اے ایف پی کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر ییل برون پیوٹ کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق، قومی اسمبلی کے 577ارکان میں سے 121 اراکین نے بائرو کو برطرف کرنے کے حق میں ووٹ دیا ،قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے لئے کم از کم 289 ووٹ درکار ہیں۔ وزیر اعظم فرانسیوز بائرو نے قومی اسمبلی کی اجازت کے بغیر بل منظور کرنے کی خصوصی آئینی طاقت کو فعال کیا تھا ۔

اب قومی اسمبلی کی طرف سے منظور شدہ بل پر غور کیا جائے گا، اس بل کی فرانسیسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا، فرانسیسی سینیٹ میں جائزہ لیا جائے گا۔ روزنامہ لی فگارو کے مطابق، اس بل میں شعبہ صحت کے اخراجات میں 2.6 فیصد اضافہ شامل ہے ۔بائرو کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے 13 دسمبر کو ان کے پیشرو مائیکل بارنیئر کی معزولی کے بعد وزیر اعظم مقرر کیا تھا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button