قومی
14 فروری تک حج واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں حج درخواست منسوخ کردی جائے گی،وزارت مذہبی امور

وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے حج درخواست گزاروں کو متنبہ کیا ہے کہ 14 فروری تک حج واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں حج درخواست منسوخ کردی جائے گی۔وزارت مذہبی امورکے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری سکیم کے حج درخواست گزاروں کے حج واجبات کی تیسری قسط کی ادائیگی اور پیکج کی تبدیلی کی حتمی تاریخ 14 فروری مقرر کی گئی ہے،
مقررہ تاریخ تک واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں ان کی حج درخواست منسوخ ہوسکتی ہے اس لئے تمام درخواستگ گزاروں کو چاہئے کہ وہ مقررہ تاریخ تک واجبات کی تیسری قسط اپنے متعلقہ بنکوںمیں جمع کرادیں اور اگر وہ پیکج تبدیل کرانا چاہتے ہیں تو اس قسط کے ساتھ پیکج کی تبدیلی کی درخواست بھی دے سکتے ہیں،14 فروری حتمی تاریخ ہے اس کے بعد پیکج کی تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔