کھیلوں کی دنیا

آندرے گورنسن اور سیم وربیک اوپن 13 ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

سویڈن کے ٹینس سٹار آندرے گورنسن اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار سیم وربیک پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی اوپن 13 ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔ آندرے گورنسن اور سیم وربیک نے مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں انگلینڈ کے مارکس ولیس اور ان کے امریکی جوڑی دار ریز سٹالڈر کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ فرانس کے مشہور شہر مورسیل میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

منگل کو پیلس ڈیزسپورٹس ڈی مارسیل میں کھیلے گئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سویڈن کے ٹینس سٹار آندرے گورنسن اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار سیم وربیک پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے مارکس ولیس اور ان کے امریکی جوڑی دار ریز سٹالڈر کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔تھرڈ سیڈڈ فاتح جوڑی کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ فرانس کے ٹینس کھلاڑی مینوئل گائنارڈ اور ان کے بیلجیم کے جوڑی دار جوران ویلیگن سے ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button