کسی میں یہ طاقت نہیں کہ وہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے نکال سکے، ترکیہ

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کسی میں یہ طاقت نہیں کہ وہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے نکال سکے۔العربیہ اردو کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے یہ بات نیوز کانفرنس کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ کوئی طاقت بھی فلسطینیوں کو اپنے گھر سے نہیں نکال سکتی جہاں وہ ہزاروں سال سے رہ رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ غزہ، مغربی کنارا اور یروشلم فلسطینیوں کے ہیں۔خیال رہے امریکی صدر ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے میں غزہ سے 20 لاکھ فلسطینیوں کو نکال کر اپنے قبضے میں لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاکہ وہ اسے صاف کر سکیں اور اس کی اپنی مرضی کے مطابق تعمیر نو کر سکیں،تاہم صدر ترکیہ رجب طیب اردوان نے اس منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ منصوبہ صیہونی قیادت کے دباؤ میں پیش کیا گیا ہے لیکن اس کی ایسی کوئی وقعت نہیں کہ اس کے بارے میں بات کی جائے ۔