قومی

اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکاٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 3 کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتارکر لیے۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری چوبیس گھنٹوں کی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق تازہ کارروائیوں میں 58 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 55.200 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں گاڑی سے 36 کلو گرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم گرفتار کیا گیا ۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی 13.2 کلو گرام چرس اور 3.6 کلو گرام افیون برآمد کر کے ایک ملزم گرفتار کیا گیا ۔سیالکوٹ بائی پاس گوجرانوالہ کے قریب 4 ملزمان سے 550 گرام افیون، 1.5 کلو گرام آئس اور 440 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button