عالمی

فلسطینیوں کی نقل مکانی شرقِ اوسط کے لیے خطرہ ہے، ایران

ایران نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینیوں کو جنگ زدہ غزہ کی پٹی سے نکالنے کی تجویز شرقِ اوسط میں استحکام اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔العربیہ کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اپنے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنا ایک نوآبادیاتی انداز میں فلسطین کو ختم کرنے کی سکیم کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ خطے میں استحکام اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ اسلامی ممالک اس منصوبے کے خلاف مضبوط و متحد مؤقف اختیار کریں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button