ٹاپ نیوز

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے دوران ترکیہ میں مختصر قیام کیا اور صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔ پیر کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق استنبول ایئر پورٹ پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے ہم منصب صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ دونوں ممالک کےصدور نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس لے لئے اس وقت پرتگال کے دورے پر ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button