انگلش پریمیئر لیگ،چیلسی نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا

چیلسی نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا۔ یہ چیلسی کی ای پی ایل میں بارہویں فتح ہے۔پیڈرو نیٹو اور ہارون وان بساکا نے ایک، ایک گول کر کے چیلسی کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔اسٹیمفورڈ برج، لندن، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں چیلسی کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔ پیڈرو نیٹو اور ہارون وان بساکا ز نے ایک ، ایک گول کر کے اپنی ٹیم چیلسی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کی جانب سے واحد گول جیروڈ بوون نے میچ کے 42 ویں منٹ پر سکور کیا تھا۔ واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 56 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہے ۔ آرسنل کی ٹیم 50 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم 47 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ چیلسی کی ٹیم 43 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔