عالمی

امریکی طیارے کے حادثے میں ہلاکتیں،سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تعزیت کے پیغامات ارسال

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو طیارہ حادثے کے حوالے سے تعزیتی ٹیلی گرام ارسال کیا ہے جس میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے تصادم سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

سعودی خبر رساں ا دارے ایس پی اےکے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی جانب سے امریکی صدر کو ارسال کیے گئے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہمیں واشنگٹن میں ہونے والے حادثے کی اطلاع ملی جس میں متعدد جانیں ضائع ہوگئیں، ہم آپ سے اور حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔

دوسری جانب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بھی امریکی صدر کو طیارے کے حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر تعزیتی پیغام ارسال کیا گیا ہے جس میں مرنے والوں کے لواحقین سے بھی اظہار ہمدردی کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button