عالمی

غزہ کے شہریوں کی جبری ہجرت قابل قبول نہیں،یہ دو خود مختار ریاستوں کے پر امن بقائے باہمی کے مفہوم سے متصادم ہے ، فرانس

فرانس نے کہا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کی کوئی بھی جبری ہجرت قابل قبول نہیں،یہ دو خود مختار ریاستوں( اسرائیل اور فلسطین )کے درمیان پر امن بقائے باہمی کے مفہوم سے متصادم ہے ۔

العربیہ کے مطابق یہ بات فرانس کے وزیر خارجہ جان نویل بارو نے ایک بیان میں کہیانہوں نے کہا کہ غزہ کی آبادی کو عرب ممالک میں آباد کرنے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز دو خود مختار ریاستوں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پر امن بقائے باہمی کے مفہوم سے متصادم ہے، فرانس دو ریاستی حل پر زور دیتا ہے ، ہمارے نزدیک غزہ کے فلسطینیوں کی کوئی بھی جبری ہجرت نا قابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصر اور اردن ہمیشہ یہ باور کراتے رہے کہ وہ اس طرح کے حل کے خلاف ہیں، جہاں تک فرانس کا تعلق ہے تو ہمیں یقین ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام دو ریاستی حل کا تقاضا کرتا ہے جہاں فلسطین اور اسرائیل پہلو بہ پہلو رہیں، لہذا فلسطینیوں کی ہمسایہ ممالک جبری ہجرت اس فیصلے کے ساتھ ہم آہنگ نظر نہیں آتی ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button