عالمی

چار دن میں وہ کام کیا جو بائیڈن انتظامیہ 4 برس میں نہ کرسکی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی بین الاقوامی تقریب ڈیووس اکنامک فورم سے خطاب کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے 4 دنوں میں وہ کام کر دکھایا جو بائیڈن انتظامیہ 4 سالوں کے دوران کرنے میں ناکام رہی ۔

العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ جو فیصلے انہوں نے 3 دن کے اندر کیےان کا ملک کی معیشت پر بہت مثبت اثر پڑے گا۔غزہ معاہدے کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ اگر میری انتظامیہ نہ ہوتی تو اس ہفتے غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے نہ پاتا۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ امریکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے شرح سود میں فوری کمی کی درخواست کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا پیغام کاروباری برادری کے لیے ہے کہ وہ اپنی مصنوعات امریکا میں بنائیں۔ انہوں نے یہ بھی عہد کیا کہ کانگریس ملک کی تاریخ میں سب سے بڑی ٹیکس کٹوتیوں کو منظور کرے گی۔دفاعی حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نیٹو ممالک سے دفاعی اخراجات کو جی ڈی پی کے 5 فیصد تک بڑھانے کے لیے کہیں گے۔ انہوں نے کہا امریکی سرحدوں کو محفوظ بنانے کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے اور فوجی دستے حملے کو پسپا کرنے کے لیے تعینات کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے تیل اور گیس کے وسائل سے فائدہ اٹھانا ملک کو عالمی سطح پر ایک صف اول کی پوزیشن میں کھڑا کر دے گا۔ ا ن کا کہنا تھا کہ تیل کی کم قیمت یوکرین میں جنگ کے فوری خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عہد کیا کہ میری قیادت میں امریکا معاشی اور سلامتی کے لحاظ سے پھر مضبوط ہو جائے گا اور ہر سطح پر دوبارہ دنیا کی رہنمائی کرے گا۔ اپنے ملک میں امیگریشن کے معاملے بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اسے ختم کر دیں گے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے اور وہ غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے ممالک میں واپس بھیجیں گے۔ انہوں نے امیگریشن کو حملہ قرار دیا۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ ہماری انتظامیہ اپنی زمینوں کی خلاف ورزی نہیں ہونے دے گی اور امریکا ایک سرکردہ اور خوبصورت ملک بن کر واپس آئے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button