کاروباری

’’137کینٹن فئیر ‘‘میں شرکت کے لئے درخواستیں27جنوری تک طلب

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ 137کینٹن فئیر ‘‘ میں شرکت کے لئے 27 جنوری 2025 تک درخواستیں طلب کر لیں ۔

ٹی ڈی اے پی کی تفصیلات کے مطابق نمائش کا انعقاد 3 مختلف فیز میں کیا جائے گا ، پہلا فیز 15 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہے گا جس میں الیکٹرونکس، گاڑیوں کے سپئیر پارٹس اور ہارڈوئیر ٹولز کی نمائش کی جائے گی ۔ نمائش کا دوسرا فیز 23 اپریل سے 27 اپریل تک جاری رہے گا جس میں کچن پراڈکسٹس ، باغبانی میں استعمال ہونے والے آلات ، گھر کی سجاوٹ کا سامان ، سینیٹری کا سامان اور فرنیچر کی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی ۔

نمائش کا تیسرا فیز یکم مئی سے 5 مئی تک جاری رہے گا جس میں ہوم ٹیکسٹائل ، کارپٹ ، کھیلوں کا سامان ، لیدر کی مصنوعات ، جوتے ، بیگ ، ہیلتھ اینڈ میڈیکل ڈیوائسسز ، آفس سپلائز ، کھلونے اور میٹرنٹی مصنوعات سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button