رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کا اپنے بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ

باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب نے اپنے بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہاکہ باجوڑ سے وزیرستان تک امن و امان کی صورتحال خراب ہے، باجوڑ ایجنسی میں ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری عروج پر ہے، قبائلی عمائدین اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے نکل کر عوام کیلئے کا م کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ امن کی بحالی کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بھائی کی قربانی کی وجہ سے اس ایوان میں پہنچے ہیں، میرے شہید بھائی کے قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے ۔انہوں نے وزیراعظم،آئی جی خیبرپختونخوا اور وزیر داخلہ سے اپنے بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا۔