عالمی
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر کا حلف آج اٹھانے جارہے ہیں
واشنگٹن میں ان کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب نائب صدر جے ڈی وینس بھی آج ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں سخت سردی اور درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سیلسیئس تک جانے کی پیشگوئی کے باعث حلف برداری تقریب کو کیپیٹل کی ہل عمارت کے اندر منعقد کیا جارہا ہے۔