قومی
بیلجیئم میں پاکستانی ناظم الامور فراز زیدی کی "یورپین ایکسڑنل ایکشن سروس "کے ایشیا پاک ڈویژن کی سربراہ سے ملاقات

بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ میں ناظم الامور فراز زیدی نے یورپی پارلیمنٹ کی ڈپلومیٹک سروس”یورپین ایکسڑنل ایکشن سروس "(ای ای اے ایس)کے ایشیا پاک ڈویژن کی سربراہ ڈیرن دریا سے ملاقات کی۔
بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان موجودہ اور آئندہ کی مصروفیات کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت دینے کے طریقوں پر بھی بات چیت ہوئی۔