وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی بینک اور پاکستان کے 10 سالہ شراکت داری فریم ورک کاخیرمقدم

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک اور پاکستان کے 10 سالہ شراکت داری فریم ورک کاخیرمقدم کیا ہے جس کے تحت عالمی بینک کی طرف سے 20 ارب ڈالر کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ شراکت داری فریم ورک کے تحت جن 6 شعبوں میں تعاون کی یقین کرائی گئی ہے یہ ہماری قومی ترجیح کی عکاسی کرتے ہیں۔
ان شعبوں میں معیاری تعلیم، بچوں کی غذائیت ، موسمیاتی تبدیلی، کلین انرجی، جامع ترقی اور نجی سرمایہ کاری شامل ہیں۔ وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اورمیرے رفقا کی کاوشوں کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دن رات پاکستان کی معیشت کی بنیاد مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شراکت داری فریم ورک عالمی بینک کے پاکستان کی معیشت کے ابھرنے اور اس کے پوٹینشل پر اعتماد کامظہر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم عوام کے لئے پائیدار مواقع پیدا کرنے کی کوششوں کو ہم آہنگ کرتےہوئےاپنی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔