کھیلوں کی دنیا

علی دارا نے اسلام آباد کپ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

علی دارا نے اسلام آباد کپ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ چوہدری شہزاد ماسٹرز کیٹیگری کے فاتح قرار پائے۔ مزمل شیخ نے انڈر 20 اور ابوبکر چھٹہ نے انڈر 17 کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ اسلام آباد بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شینڈر 41 اسنوکر اکیڈمی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں سو سے زائد ٹاپ کیوئٹس نے شرکت کی ۔

ایونٹ کے فائنل میں علی دارا نے فیصل مسیح کو سخت مقابلے کے بعد 4 کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دی اور چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ماسٹرز کیٹیگری کے فائنل میں چوہدری شہزاد نے راحیل واحد کے خلاف بآسانی 1-4 فریم سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل جیتا، انڈر 20 کیٹیگری کے فائنل میں مزمل شیخ نے برجیس خان کو 1کے مقابلے میں 3 فریم سے شکست دی جبکہ انڈر 17 کیٹیگری میں ابوبکر چھٹہ نے غلام مصطفیٰ کو 1-3 فریم سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ فیڈرل بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر سلیم اختر رانا، سیکرٹری جنرل فہیم انور خان، ایم ایس راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر ایاز حیدر، راولپنڈی بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عامر خان، نائب صدر ملک اصغر اور دیگر نے اختتامی تقریب میں شرکت کی اور فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button