قومی

آئی جی پنجاب کی اہلکاروں کے طبی اخراجات کیلئے مزید 36لاکھ روپے کی منظوری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے دوران ڈیوٹی زخمی اہلکاروں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری،کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کی جانب سے اہلکاروں کے طبی اخراجات کیلئے مزید 36 لاکھ روپے کی منظوری دیدی۔ اتوار کو ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پی ایچ پی گوجرانوالہ کے زخمی ایس پی فاروق احمد بھٹہ کو علاج معالجے کے لیے 15 لاکھ روپے جاری کر دیئے۔

اسی طرح رحیم یار خان کے زخمی کانسٹیبل اظہر اقبال کو طبی اخراجات کیلئے 5 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری،سرگودھا کے زخمی کانسٹیبل زاہد رفیق کو علاج کیلئے 5 لاکھ ،میانوالی کے زخمی کانسٹیبل سیف اللہ کو طبی اخراجات کیلئے3 لاکھ،سرگودھا کے زخمی کانسٹیبل عمران علی کو علاج معالجے کیلئے 3 لاکھ ،رحیم یار خان کے زخمی کانسٹیبل عمر وڈا کو طبی اخراجات کیلئے 3 لاکھ اورراولپنڈی کے ہیڈ کانسٹیبل مزمل حسین کو علاج معالجے کیلئے دو لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشاد کی زیر قیادت کمیٹی نے صوبہ بھر سے موصول کیسز دستاویزات کی سکروٹنی کی ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا کہنا ہے کہ غازی افسران و اہلکاروں کی جلد بحالی اور بہترین علاج معالجے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button