کھیلوں کی دنیا
انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 ،ڈیزرٹ وائپرز نے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے ہرا دیا
انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز نے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے ہرا دیا ۔لیگ کے دوسرے میچ میں ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے ، کپتان فل سالٹ نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، محمد عامر اور لوکی فرگوسن نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ،
جواب میں ڈیزرٹ وائپرز نے مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، ڈین لارنس نے 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ، سیم کرن نے ناقابل شکست 49 رنز بنائے ، فخر زمان 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، اینڈرے رسل ، سنیل نارائن اور شاہد بھٹہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ، ڈین لارنس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔