قومی

سینیٹر عرفان صدیقی کا سینئیر صحافی جاوید شہزاد کی وفات پر اظہار افسوس

سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے سینئیر صحافی جاوید شہزاد کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ کہ جاوید شہزاد باوقار صحافت کی پہچان تھے۔

خوش مزاجی اور خوش اخلاقی ان کا تعارف رہا۔ ان کی وفات صحافت کا بڑا نقصان ہے۔ ان کی کمی تادیر محسوس کی جاتی رہے گی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button