عالمی
ارجنٹائن کے ناہوئل ہواپی نیشنل پارک میں جنگل کی آگ سے 3500ہیکٹر رقبہ تباہ
جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن کے ناہوئل ہواپی نیشنل پارک میں جنگل کی آگ نے 3500ہیکٹر رقبہ کو تباہ کر دیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق پارک انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ آگ سے 3,527 ہیکٹر رقبہ تباہ ہو چکا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لاس ریپڈوس سے سرکیٹو کاسکاڈا لاس الرسیس کے علاقے تک رسائی ہفتے کے آخر میں مشروط طور پر محدود رہے گی
جس سے صرف سرکاری اداروں اور مقامی رہائشیوں کی جانب سے مجاز گاڑیوں کو اجازت دی جائے گی۔ ناہوئل ہواپی نیشنل پارک 1934میں قائم کیا گیاجو 7 لاکھ 10 ہزار ہیکٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ ارجنٹائن کا پہلا قومی پارک ہے اور شمالی پیٹاگونیا میں اینڈین ماحولیاتی نظام، پانی کے طاس، جنگلی حیات اور متنوع ثقافتی ورثے کی حفاظت کرتا ہے۔