عالمی

آئر لینڈ کی عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ میں باقاعدہ شمولیت

آئر لینڈ نے عالمی عدالت انصاف(آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے مقدمہ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔رائٹرز کے مطابق آئر لینڈ نے دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں پیر کے روز اسرائیل کے خلاف مقدمے میں شامل ہونے کی درخواست باضابطہ طور جمع کروا دی ہے۔

اسرائیل نے گزشتہ ماہ یہ بیان جاری کیا تھا کہ اگر آئرلینڈ مقدمہ میں باقاعدہ فریق بنتا ہے تو اسرائیل ڈبلن میں اپنا سفارتخانہ بند کر دے گا۔ مئی میں، آئرلینڈ کے ناروے، سپین اور سلووینیا کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے ڈبلن سے اپنے سفیر کو واپس بلا یا تھا ۔

نکاراگوا، کولمبیا، لیبیا، میکسیکو، فلسطین، سپین، چلی، بولیویا، مالدیپ اور ترکیہ بھی عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ میں شامل ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button