ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس مینز ڈبلز،اٹلی کی جوڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری نے مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے تھامس فینکٹ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار میتھیو کرسٹوفر رومیوس کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
آسٹریلیا کے مشہور شہر ایڈیلیڈ کے میموریل ڈرائیو ٹینس سینٹر اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے میچز جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ بدھ کو میموریل ڈرائیو ٹینس سینٹرایڈیلیڈ میں کھیلے گئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے تھامس فینکٹ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار میتھیو کرسٹوفر رومیوس کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(2-7) اور 3-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔